اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت سے فلڈ وارننگ، دریائے ستلج کے اضلاع میں ہائی الرٹ

بھارت سے فلڈ وارننگ، دریائے ستلج کے اضلاع میں ہائی الرٹ

بھارت سے فلڈ وارننگ، دریائے ستلج کے اضلاع میں ہائی الرٹ

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں ایک اور سیلابی ریلا چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ملتان کے قریب اکبر فلڈ بند اور شیر شاہ بند پر پانی کی سطح بلند ہے۔

تحصیل شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی متعدد بستیاں زیر آب آچکی ہیں اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہے۔ جھنگ کی چاروں تحصیلوں میں بھی کئی دیہات ڈوب گئے ہیں، جہاں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اب تک تقریباً 285 دیہات پانی کی زد میں ہیں۔

سیلاب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 3900 سے زائد دیہات متاثر ہوئے، 39 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 50 کے قریب ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ 18 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج، راوی اور چناب کے مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ تونسہ اور ڈیرہ غازی خان کے کچے کے علاقوں میں پانی کے ساتھ ساتھ تیز کٹاؤ بھی جاری ہے جس سے زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں کھانے، مویشیوں کے لیے چارہ اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم کئی مقامات پر لوگ اب بھی پانی میں محصور ہیں اور آمدورفت کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481