اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط

1 1 جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عدالتی امور سے متعلق کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بطور سینئر جج انہوں نے متعدد خطوط بھیجے مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ:

  • 8 ستمبر کی جوڈیشل کانفرنس میں عوامی سوالات کا جواب کیوں نہیں دیا گیا؟
  • پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟
  • سپریم کورٹ رولز فل کورٹ کے بجائے سرکولیشن کے ذریعے کیوں منظور کیے گئے؟
  • اختلافی نوٹ سے متعلق پالیسی میں انفرادی مشاورت کیوں کی گئی؟
  • ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟
  • 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ کیوں تشکیل نہیں دیا گیا؟

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ججز کو خود مختار رکھنے کے بجائے ایک "کنٹرولڈ فورس” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے عدالتی سال کے موقع پر ان سوالات کے جواب دیے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481