اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات،جوائنٹ ایکشن پلان پر اتفاق

 پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات،جوائنٹ ایکشن پلان پر اتفاق

 پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات،جوائنٹ ایکشن پلان پر اتفاق

 

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کی ملاقات میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی تعاون بڑھانے کے لیے جوائنٹ ایکشن پلان پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

 

اعلامیے کے مطابق چین پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا جبکہ دونوں ممالک مل کر پاکستان میں چینی منصوبوں، اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

 

ملاقات میں سی پیک ٹو کو تیز کرنے، پانچ نئے کوریڈورز پر کام، گوادر پورٹ کو جلد آپریشنل کرنے اور قراقرم ہائی وے و مین لائن ون ریلوے پروجیکٹ کی ری الائنمنٹ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنا چاہتا ہے اور صدر شی جن پنگ کے عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے جوائنٹ ایکشن پلان کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور آئندہ سال سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ شاندار طریقے سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

وزرائے اعظم نے مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی، جبکہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں زراعت اور صنعت بحال ہوئی اور بجلی کا بحران کم ہوا۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

 

وزیراعظم کے مطابق پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے اور تمام اشاریے مثبت ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481