اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں سیلاب کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی

پنجاب میں سیلاب کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی

پنجاب میں سیلاب کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر شیڈول ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں میں این اے 96، این اے 104 اور این اے 129 فیصل آباد، این اے 66 وزیرآباد اور این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال پر بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ نشستیں مختلف وجوہات جیسے وفات یا نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔ این اے 129 لاہور کی نشست میاں محمد اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی، جبکہ دیگر نشستیں اراکین کی نااہلی کی وجہ سے خالی قرار دی گئی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481