اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ہائی کورٹ فل کورٹ میٹنگ: اندرونی کہانی بے نقاب

اسلام آباد ہائی کورٹ فل کورٹ میٹنگ: اندرونی کہانی بے نقاب

اسلام آباد ہائی کورٹ فل کورٹ میٹنگ: اندرونی کہانی بے نقاب

اسلام آباد ہائی کورٹ فل کورٹ میٹنگ: اندرونی کہانی بے نقاب-میٹنگ کچھ دن مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز پر زیادہ بحث کے بغیر ووٹنگ ہوئی، اور انہیں اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ ایک جج کی جانب سے میٹنگ کچھ دن مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

کل 11 میں سے 6 ججز نے رولز کے حق میں جبکہ 5 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے حمایت کی۔
جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مخالفت کی۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں ترمیم کے لیے دو ججز (جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق) کے خطوط زیرِ بحث نہیں آئے اور ان کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بلڈنگ کے نقائص کا معاملہ حکومت کو بھیج دیا گیا جبکہ فیملی کورٹ کے ججز کے اختیارات سے متعلق متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481