اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں:فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پردہشت گردوں کا حملہ ناکام

بنوں:فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

بنوں:فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پردہشت گردوں کا حملہ ناکام

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج نے بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دیوارِ حصار سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں حصار کا کچھ حصہ منہدم ہوا اور دھماکے سے قریبی سول تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے میں 3 شہری زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ ردعمل دیتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا اور خوارج کے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس دوران جھڑپ میں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کے ذمے داروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز مل کر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ شہداء اور شہریوں کی قربانیاں ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481