اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس:مودی کی سفارتی ناکامی نمایاں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس:مودی کی سفارتی ناکامی نمایاں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس:مودی کی سفارتی ناکامی نمایاں

 

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گئیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اجلاس کے بعد وطن واپس لوٹے تو ان کی باڈی لینگویج نے سب کچھ واضح کر دیا—چہرے پر مایوسی، تنہائی اور شکست کے آثار نمایاں تھے۔

 

اجلاس کے دوران مصنوعی مسکراہٹیں بھی بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی کو چھپانے میں ناکام رہیں۔ عالمی رہنماؤں سے غیر ذمہ دارانہ رویے اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل نے مودی کی سفارتی اہلیت پر سوالات کھڑے کر دیے۔

 

چین اور روس کے ساتھ تعلقات کے ڈھونگ رچانے کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ سرحدی تنازعات اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں دونوں ممالک کے تعلقات کی اصل تصویر ہیں۔ عسکری محاذ پر مسلسل نقصانات اور امریکی معاشی دباؤ نے بھارت کو کمزور کر دیا ہے، جس کے باعث مودی عالمی سطح پر بے بس نظر آئے۔

 

مودی کی جنگی پالیسیاں اور شدت پسندی کی پشت پناہی بھارت کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا چکی ہیں۔ آج دنیا بھارتی حکومت کے کھوکھلے دعووں پر یقین کرنے کے بجائے زمینی حقائق کو ترجیح دے رہی ہے۔ نریندر مودی سفارتی محاذ پر ناکامی اور ہزیمت کی علامت بن چکے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481