اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار،25سے زائد مسافر زخمی

اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار،25سے زائد مسافر زخمی

اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار،25سے زائد مسافر زخمی

ٹرین کا حادثہ کالا شاہ کاکو نالہ ڈیک کے قریب پیش آیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، اندھیرےکے باعث مشکلات کاسامنا ہے ۔
وزیرریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا نوٹس لے لیا، وزیر ریلوے نے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے ریلوے عملہ کو امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملہ فوراً موقع پر پہنچے،وزیر ریلوے نے حادثہ کی انکوائری کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ٹرین حادثے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیاہے، واقعہ کیسے پیش آیا تحقیقات کے بعد پتہ چلےگا،سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئےہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو ٹرین حادثہ کی اطلاع7بجکر32منٹ پر موصول ہوئی،کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

6ایمرجنسی وہیکلز اور 25 ریسکیو اہلکاروں نےفوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا،زیادہ تر مسافروں کو خراشیں آئیں،ابتدائی طور پر25مسافروں کو فرسٹ ایڈ دی گئی۔

وزیراعظم نے کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو مسافروں کی امداد کیلئے جلد کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کی جائے،انہوں نے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481