اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماد اظہر کی والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت

حماد اظہر کی والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت

حماد اظہر کی والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت

 

سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، 9 مئی کے کیسز میں مفرور حماد اظہر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔

 

نمازِ جنازہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، فواد چوہدری ، پی ٹی آئی رہنما میاں اعجاز شفیع جمشد اقبال  بھی شریک ہوئے۔

 

قبل ازیں 9 مئی کیسز کے باعث مفرور  حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائشگاہ پہنچ گئے۔

 

سینئر وزیر مریم اورنگزیب میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں۔ جبکہ  مسلم لیگ کے قائد نوازشریف ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے میاں اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481