اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر ن لیگ نے میدان مار لیا

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر ن لیگ نے میدان مار لیا

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر ن لیگ نے میدان مار لیا

 

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق الیکشن میں 368 میں سے 245 ووٹ ڈالے گئے جس میں حافظ عبد الکریم نے 243 ووٹ اور اپوزیشن کے عبد الستار نے 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ 3 ووٹ مسترد ہوئے، نو منتخب سینیٹر کا کہنا ہے کہ ایوان بالا میں ملک و قوم کیلئے بھرپور آواز بلند کروں گا۔

 

پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبد الکریم نے میدان مار لیا۔ گنتی کا عمل مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ آفیسر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر جیت گئے۔

 

اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران 345 ووٹ کاسٹ ہوئے، پولنگ کے دوران مسترد ووٹوں کی تعداد 3 رہی۔

 

نومنتخب سینیٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے یہ کامیابی دی، میاں نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ جمیعت الحدیث سے وفا کی۔

 

حافظ عبدالکریم نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا جس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عزت دی۔ مریم نواز کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اتحادیوں سے مل کر مجھے جتوایا اور سیلاب زدہ علاقوں میں کام چھوڑ کر میرے لئے ووٹ کاسٹ کیا۔

 

سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مزید کہا کہ ق لیگ، پیپلز پارٹی، آئی پی پی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، اسپیکر ملک محمد احمد خان اور رانا ارشد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کامیاب کروانے کے لئے محنت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481