اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مخصوص نشستوں پر حلف برداری عدالت میں چیلنج

مخصوص نشستوں پر حلف برداری عدالت میں چیلنج

مخصوص نشستوں پر حلف برداری عدالت میں چیلنج

علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی نے ارکان کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے ممبران سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشان دہی پر سپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا، ایسے میں گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 65 ارکان اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینے کا کہتا ہے، آرٹیکل 255(2) میں impracticality (ناقابل عمل/ناممکن) لفظ لکھا ہے۔
درخواست کے مطابق چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255(2) کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں، انتظامی طور پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے، وزیراعلیٰ، سپیکر صوبائی اسمبلی انکار کریں تو پھر چیف جسٹس کسی کو نامزد کرے گا، ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کیلئے نامزد کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اسمبلی اجلاس طلب کیا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481