اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فروغ تعلیم کیلئے مریم نواز شاندار اورمنفرد منصوبہ شروع

فروغ تعلیم کیلئے مریم نواز شاندار اورمنفرد منصوبہ شروع

فروغ تعلیم کیلئے مریم نواز شاندار اورمنفرد منصوبہ شروع

لاہور ”پڑھوگے تو بڑھو گے”-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فروغ تعلیم کیلئے شاندار اورمنفرد منصوبہ شروع کیا ہے- پنجاب میں ”سکول آن ویل“،”موبائل لائبریری آن ویل“،”موبائل لائبریری“شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے-سکول آن ویل دوردراز اوردشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے-سکول آن ویل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا،رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے-سکول آن ویل میں موجود ٹیچرکسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے-

 

یہ بھی پڑھیں:۔ خوفزدہ بھارت ایک اور میدان سے بھاگ نکلا

 

سکول آن ویل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی-سکول آن ویل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا-سکول آن ویل میں چھوٹے بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائزبھی رکھے جائیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی-سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن ویل پراجیکٹ بھی شر وع کرے گا-لائبریری آن ویل مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی-

 

یہ بھی پڑھیں:۔کینجھر جھیل جانے والی بس کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

 

لائبریری آن ویل کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی-لائبریری آن ویل کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائیں گی-لائبریری آن ویل کو کسی بھی میدان،گراؤنڈ یا کھلی جگہ پر سٹیشن کیا جاسکے گا-

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ”پڑھو گے تو بڑھوگے” کے ویژن کے مطابق موبائل لائبریری پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا-جدید ترین بس کے اندرقائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے چیئراورٹیبل بھی میسر ہوں گی-موبائل لائبریری میں اردو، انگلش، سائنس کی بکس کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے-صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول آن ویل،لائبریری آن ویل اوردیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-
٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481