حمیرا اصغر کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم سے لیے گئے نمونےمیں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی،
اداکارہ کے جسم سے لیے گئے نمونے میں کسی قسم کی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ امتیاز اسٹور نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا
حمیرا اصغر کے بالوں، جگر اور پھیپھڑوں کے نمونے لیے گئے تھے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ کیمیکل رپورٹ مختلف تفتیشی اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پرائیوٹ لیبز کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس جاری
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی،
وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔
