اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قانون حرکت میں آئے گا اگر پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ رہا

قانون حرکت میں آئے گا اگر پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ رہا

قانون حرکت میں آئے گا اگر پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ رہا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ ہوا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ان سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن سے متعلق گفتگو ہوئی،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے اپنی گزارشات مولانا فضل الرحمان کے سامنے رکھی تھیں، انہوں نے ہماری گزارشات پر اپنی رائے کا اظہار کیا،ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ مل کر ووٹ کا استعمال کیا جائے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات کی خواہاں ہے تو رویہ بھی تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج اور دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہوگا، پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ ہواتوقانون اپنا راستہ اپنائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481