اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم سے ترک وزرائے خارجہ اور دفاع کی ملاقات

وزیراعظم سے ترک وزرائے خارجہ اور دفاع کی ملاقات

وزیراعظم سے ترک وزرائے خارجہ اور دفاع کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اورقومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سمیت دیگر اعلٰی حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے رواں سال ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہوئی اپنی مختلف ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے پاک – ترکیہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

ملاقات کے دوارن وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481