اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ ،6 بچوں سمیت 105فلسطینی شہید350 زخمی

غزہ ،6 بچوں سمیت 105فلسطینی شہید350 زخمی

غزہ ،6 بچوں سمیت 105فلسطینی شہید350 زخمی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 بچوں سمیت مزید 105فلسطینی شہید350 زخمی ہوگئے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق تازہ حملوں میں 105فلسطینی شہید350 زخمی ہوگئے غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقے میں رات گئے کیے گئے 2 اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ایجنسی کے ترجمان محمود باصل کے مطابق پہلا حملہ رات بارہ بجے کے فورا بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک خیمے پر کیا گیا جہاں بے گھر افراد مقیم تھے، جبکہ دوسرا حملہ کچھ ہی دیر بعد شمالی غزہ میں ایک اور کیمپ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج علی الصبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں الشاطی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں شہید ہونے والے 8 افراد، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے شہید ہونے والے 2 افراد اور خان یونس میں خیموں پر کیے گئے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے 2 افراد شامل ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کی صبح سے قابض اسرائیلی فوج نے درجنوں بمباری کی کارروائیاں کیں، جن میں کئی مظلوم فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی مہاجرین کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوا ہے، جب کہ غزہ مکمل طور پر قحط کے شکنجے میں آ چکا ہے۔طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے کے حملوں میں کئی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔خان یونس کے مغرب میں قائم العزہ کیمپ کے قریب قابض اسرائیل کے طیاروں نے مہاجرین کی خیمہ بستی کو نشانہ بنایا، جہاں سے زخمیوں کو شفا فلسطین کے نام سے معروف کویت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو روز قبل زخمی ہونے والا محمد ابو غزالہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔ محمد اپنے ان تمام اہل خانہ کے نقش قدم پر چل پڑا جو اسی جنگ کے ابتدائی ایام میں شہید ہو چکے تھے۔ صبح، خان یونس میں اقصی یونیورسٹی کے قریب ایک اور خیمے کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔نصیرات کیمپ میں حماد خاندان کی ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ ہوا جس میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں قابض اسرائیل کے ہیلی کاپٹر کے حملے میں ایک مرد اور ایک عورت شہید ہو گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں آج فجر کے وقت ہونے والے ایک قیامت خیز حملے میں 10 شہری شہید ہوئے، جن میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481