اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی صحافی نے بھی پہلگام ڈرامےکانقاب اُلٹ دیا

بھارتی صحافی نے بھی پہلگام ڈرامے کا نقاب اُلٹ دیا

بھارتی صحافی نے بھی پہلگام ڈرامےکانقاب اُلٹ دیا

 بھارتی صحافی ارچنا تیواری نے بھی  پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

صحافی کے بقول یہ چشم کشا انکشافات ان کے سامنے ایک کشمیری ڈرائیور نے کیے، جس کی گفتگو کو سچائی جاننے کے لیے ارچنا تیواری نے ریکارڈ کیا، ڈرائیور نے ارچنا تیواری کو بتایا کہ بھارتی نیوز چینلز دن رات جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ارچنا تیواری نے سوال کیا تھا کہ کیا چھ دن کے نوبیاہتا جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کی خبریں سچ تھیں؟

کشمیری ڈرائیور نے دو ٹوک جواب دیا کہ یہ سب سراسر جھوٹ ہے، کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور یہ سب  ڈرامہ بازی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ بھارت میں ہر طرف جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔ ارچنا تیواری نے پھر پوچھا کہ کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو بھی جھوٹ پر مبنی ہے؟ جس کے جواب میں کشمیری ڈرائیور نے اسے ایک سیاسی کھیل قرار دیا۔ ڈرائیور نے یہ منطقی سوال بھی اٹھایا کہ دس کلومیٹر دور سے فائر کرنے والے دہشت گرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں؟

اس نے مودی سرکار کو خبردار کیا کہ اگر کشمیریوں کا معاشی قتل عام بند نہ کیا گیا تو عوام کے پاس ہتھیار اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ کشمیری ڈرائیور نے ارچنا تیواری پر واضح کیا کہ یہ سب مودی کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے اور پورے بھارت نے کشمیر کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تو جنگ کے لیے ہر وقت تیار ہے، اور اگر خدانخواستہ جنگ چھڑی تو بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے۔ تب بھارتی عوام کو احساس ہو جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481