اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف فائنل کال دیں گے،حافظ نعیم

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف فائنل کال دیں گے،حافظ نعیم

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف فائنل کال دیں گے،حافظ نعیم

   جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اب ہم فائنل کال دیں گے پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے ہیں ؟ امریکہ سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے تم بچوں کے قاتلوں کی سپورٹ کررہے ہو، وزیر اعظم صدرآرمی چیف کو کہتا  ہوں اگر فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش رہے توتاریخ آپکا نا م بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گی ہماری روح قابل فروخت نہیں ہے ہمارا عقیدہ ہے کوئی فلسطین پر میلی نظر ڈالتا ہے تو اسے نوچ لیں۔ حکمرانو !  اگر تم نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔  نیتن یاہو سن لو، ہمارے ایک ایک بچہ کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی،عرب حکمرانو !یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے ،یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیا کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، پاکستان ایران ترکی انڈونیشیا ملائشیا سعودی قطر کو مل کر لائحہ عمل بنانا ہوگاوگرنہ کوئی نہیں بچے گا ہم امریکہ کی بدمعاشی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں یہ جنگ فلسطینیوں کی نہیں امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے اٹھارہ اپریل کو ملتان اور بیس مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت نے لاہور میںجماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ،وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، ضلعی امیر ضیاالدین انصاری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ غزہ مارچ میں مردوخواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد موجودرتھی ۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور فلسطین کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ فلسطینیوں پر ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی پر وہ خاموش نہیں رہیں گے اور اب احتجاج کا سلسلہ ر کے گا نہیں،اتوار کو شارع فیصل کراچی پھر ملتان اور اسلام آباد میں احتجاج کے دوران سر ہی سر نظر آئیں گے، حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے،پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے،اٹھارہ اپریل کو ملتان اور  بیس مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا،حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو، کون غدار تھا کن صحافیوں کو اسرائیل بھیجا گیا انہیں بے نقاب کرو۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اگر اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کررہا ہے، حملوں سے بچے ہوا میں اچھلتے اور ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں ،نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچہ کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے ،اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں خواتین ، صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانو ںو اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے امریکہ سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے کہ تم بچوں کے قاتلوں کی سپورٹ کررہے ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، صدر اورآرمی چیف کو کہتا  ہوں جب بچے و خواتین  قتل ہورہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے ، تاریخ آپکا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گی، عرب حکمرانوں یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ امیرجماعت نے کہا کہ  یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیا کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔فلسطین کی ریاست پر قبضہ چھڑوانا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔جہاد کیلیے فتوی آ چکا ہے تومسلم حکمرانوں فوجوں پر جہاد واجب ہے۔انہوں نے کہا کہ کلمہ و مسجد الاقصی کی بنیاد پر مسلمان ایک ہیں ، ہماری روح قابل فروخت نہیں ہے ،ہمارا عقیدہ ہے کہ فلسطین پر میلی نظر ڈالتا ہے تو اسے نوچ لیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا کھانا پینا ادویات بند ہیں ، کیسی دنیا ہے کہاں ہیں انسانیت کے چیمپئن جو دنیا کو بے وقوف بناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بھارت امریکہ و یورپ سراپا احتجاج ہے ہم جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔علما کرام سے مشورہ کرکے قوم میں فلسطین پر یکجہتی پیدا کریں، فلسطینی مظالم پر ایک فیصلہ کریں گے اور شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔خدانخواستہ اگر پورا غزہ بھی مار دیں تب بھی جدوجہد  نہیں رکے گی، تمام اسلامی ممالک سے کہنا چاہتا ہوں تاریخ میں اپنا نام لکھوا دیں وگرنہ جنگی حالات سے آپ بھی نہیں بچیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ حماس کا دفتر کھول کر مسلم ممالک کو اکٹھا کیاجائے فریڈم فائیٹر بنائے جائیںاور اسرائیل کی مدد کرنے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی فلسطینی بچی ہاتھ میں پتھر پکڑ کر صہیونی ٹینکوں پر مار رہی ہے وہ پوچھ رہی ہے کہ اسلامی ممالک کے ٹینک و میزائل کہاں ہیں،حکمرانوں و اپوزیشن سے کہتا ہوں کیوں اپنی غیرت کا افسانہ کررہے ہوعزت و حکومت اللہ کے پاس ہے، امت کے ساتھ کھڑے ہوگے تو عزت وگرنہ رسوائی ملے گی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہویا فلسطین جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو شکست ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ اور یہودی لابی نے ، دوبارہ فلسطینیوں پر بمباری شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمارا ایمانی و انسانی اخلاقی معاملہ ہے اس پر کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے،پوری امت پر جہاد فرض ہوگیا ہے وہ مصنوعات جو اسرائیل کو سپورٹ کررہی ہیں ان کا بائیکاٹ کیاجائے۔امریکہ کی حکمت عملی ہے مسلمان آپس میں ایک دوسرے کی دشمنی کریں مسلمانوں کے ذریعے مسلمانوں کو تباہ کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو دنیا پر مسلط رکھنا چاہتا ہے اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کیلیے مسلم اسلامی حکومتوں کو استعمال کیاجارہا ہے۔اہل ایمان امریکہ و اسرائیل و صہیونیوں کو ناکام بنائیں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی ایما پر اسرائیل پھرغزہ میں ظلم کررہا ہے اس سے دنیا میں نفرت پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سن لے اسرائیل مغرب کا حرام بچہ ہے،یہ چاہتے ہیں مسلم حکمران گرتے پڑتے اسرائیل کو تسلیم کر لیں،پاکستان ایران ترکی انڈونیشیا ملائشیا سعودی قطر مل کر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اقتصادی عسکری و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ان ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا وگرنہ جنگ کے خطرات غزہ سے لبنان تک جا پہنچے ،ایران کو اسرائیل دھمکیاں دے رہا ہے اصل ٹارگٹ پاکستان ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم امہ کی خاموشی فلسطینیوں کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے ہمت و جرات پیدا کریں، فلسطین کا مسئلہ دو ریاستی حل نہیں، کشمیر کا مسئلہ تقسیم میں ہے،پوری امت پر جہاد فرض ہوگیا ہے وہ مصنوعات جو اسرائیل کو سپورٹ کررہی ہیں ان کا بائیکاٹ کیاجائے۔جماعت اسلامی وسطی کی امیر جاوید قصوری  نے کہا کہ اسرائیل پندرہ مہینوں سے مظالم ڈھا رہا ہے میدان کربلا برپا ہے بچوں کے جسم کے چیتھڑے ہوا میں اڑ رہے ہیں، ہم امریکہ کی بدمعاشی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ جنگ فلسطینیوں کی نہیں امت مسلمہ کی جنگ ہے، غزہ پر ایک گروہ جو شیطان اور دوسرا امت کے ساتھ ہے ، ملکی حکمران امت کو پسند نہیں ہیں، صہیونیوں امت بیدار ہو رہی ہے ہم اسرائیلی جنگ لڑنے کیلیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل غزہ و شہید ہونے والے بچوں کے امت مسلمہ کو پکارتے رہے ہیں،اسرائیلیوں امریکیوں کو چھوٹی بچی کہہ رہی ہے ہم اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاد نہیں مٹے گا بلکہ صہیونیوں کو مٹا کر ہی دم لیں، مسلم حکمرانو  امریکہ کے غلام نہ بنو امت کے غلام بنو
 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481