جعفر ایکسپریس حملہ؛ سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر تنقید
اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ ، ن لیگی رہنماء کا ایکس پر بیان
سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کی ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں ؟
