اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ،80مسافر بازیاب

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ،80مسافر بازیاب

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ،80مسافر بازیاب

کالعدم تنظیم کی جانب سے کئے گئے جعفر ایکسپریس پر حملے کے نتیجے میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کو کوئٹہ پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ 80 کے قریب مسافروں کو بازیاب کرا کے کوئٹہ پہنچایا گیا ہے، مزید کو بھی پہنچایا جائے گا ،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ٹرین میں750 مسافروں کی بکنگ تھی ۔کالعدم تنظیم کے حملے میں متاثرہ ٹرین کے مسافروں کی مدد اور زخمیوں کی منتقلی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ کر دی گئی۔ کالعدم تنظیم کے حملے میں متاثرہ ٹرین کے مسافروں کی مدد اور زخمیوں کی منتقلی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ کر دی گئی ہے، ریلیف ٹرین میں طبی عملے کے ساتھ ادویات و خوراک بھی روانہ کی گئی ہے،تاہم ریلیف ٹرین کا جائے حادثہ تک پہنچنا سکیورٹی کلئیرنس سے مشروط ہے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلئیرنس آپریشن تاحال جاری ہے. دہسشت گردوں کے حملے کے نتیجے متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.کلئیرنس آپریشن کے بعد ہی حتمی صورتحال واضح ہو سکے گی. ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے. ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ ہی دیر میں مزید یرغمالیوں کو کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد مسافروں کی معلومات کیلیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا ہے جبکہ پشاور اور کوئٹہ سے جانے والی ٹرینوں کو سبی کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں جنہوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیرا کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور بولان پاس، ڈھاڈرکے مقام پر دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس پرحملہ کرکے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس کو ٹنل میں روک کرمسافروں کویرغمال بنایا ہوا ہے، انتہائی دشوار گزار اورسڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے معصوم مسافروں کویرغمال بنا رکھا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے جبکہ دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481