Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلحہ لے کر نکلیں گے تو دکھائیں گے کہ بھاگتا کون ہے،گنڈاپور

اسلحہ لے کر نکلیں گے تو دکھائیں گے کہ بھاگتا کون ہے،گنڈاپور

حویلیاں میں پانی سپلائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ہم فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ فسطائیت نے پاکستان کے آئین، قانون، اخلاقیات اور انسانیت کو روندا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقتی طاقت اور اختیار سے نظریے، حقیقی آزادی اور جنون کو دبانے والے فرعون کا انجام پڑھ لیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف، عطا تارڑ اور دیگر لوگ نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے کا دفاع کر رہے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کوئی شہید نہیں ہوا، کوئی گولی نہیں چلی اور کبھی کہتے ہیں کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلی دفعہ ہم پُرامن والی بات نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی خدا کا واسطہ ہے یہ پُرامن کا راگ چھوڑ دیں۔ ہم نکلیں گے اور پُرامن کے نعرے کے بغیر نکلیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پھر جب ہم اسلحہ لے کر نکلیں گے تو دکھائیں گے کہ بھاگتا کون ہے۔ دکھائیں گے کہ کس میں کتنا دم ہے، کس میں کتنی جوان مردی ہے۔ ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا، ریاست قاتل بن کر اپنے لوگوں کو بغاوت پر مجبور کر رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481