اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شام میں پھنسے 350 پاکستانی لبنان پہنچ گئے

شام میں پھنسے 350 پاکستانی لبنان پہنچ گئے

شام میں پھنسے 245 زائرین سمیت 350 پاکستانی بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شام میں پھنسے350 پاکستانی شہری شام کی لبنان سے ملحقہ سرحد عبور کر گئے۔ شامی سرحد عبور کرنے والے350 پاکستانیوں میں 245 پاکستانی زائرین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر دمشق میں پاکستانی سفارت خانے نے ہم وطنوں کو پاکستان واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔

اس کے علاوہ شام میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عمر حیات پاکستانی شہریوں کے ہمراہ سرحد تک گئے۔ لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈی ایچ ایم نواب عادل نے لبنان پہنچنے پر ان پاکستانیوں کا استقبال کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481