اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی فوج طلب

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا حکم،نوٹیفکیشن جاری

 

وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں فوج کی مدد طلب کر لی ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو صوبے میں طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے طلب کردہ مسلح افواج کے دستے امن و امان قائم کرنے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی طلبی کا بنیادی مقصد ایس سی او کانفرنس کے لیے انے والے مہمانوں کی موجودگی میں سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔سول انتظامیہ کی مدد سے مسلح افواج کو سربراہان مملکت کی آمد کے موقع پر متعلقہ ہوائی اڈوں اور ایئر بیسز کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا جبکہ معزز مہمانوں کی اقامت گاہوں پر بھی فوجی دستے تعینات ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوجی اہلکاروں کی تعداد کے حوالے سے فیصلہ پولیس حکام کی مشاورت سے متعلقہ کمانڈر کریں گے۔

فوجی اہلکار بوقت ضرورت امن و امان قائم رکھنے کے لیے اسلحے کا استعمال بھی کر سکیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481