اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخی سے متعلق بڑا انکشاف

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخی سے متعلق بڑا انکشاف

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخی سے متعلق بڑا انکشاف

 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 اگست کے جلسہ منسوخی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 22 اگست کے جلسے کی منسوخی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جلسہ منسوخی کی پیشکش پر ہی صبح 7 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بات کیونکہ جلسہ منسوخ کرنے کی تھی، اس لیے انتظامیہ کو اس پر کیا اعتراض ہوسکتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اعظم سواتی کے درمیان ہونے والی گفتگو جلد یا بدیر سامنے آہی جائے گی۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پتہ چل جائے گا کہ اعظم سواتی نے کیا کہا اور بانی پی ٹی آئی نے کیا جواب دیا؟ کیا یقین دہانیاں کروائی گئیں؟ کیوں شادیانے بجائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 22 اگست کا جلسہ کامیاب ہونے کی امید ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کبھی ملتوی نہ کرتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481