
5 ہزار کا نوٹ بند ہو گا یا نہیں؟
5 ہزار کا نوٹ بند ہو گا یا نہیں؟
5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق اطلاعات کو وزارت خزانہ نے آخر کارمن گھڑت قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل کر دیا گیا تھا
جس کی وزارت خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا ،
وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی ہے
جس میں 5 ہزار کے نوٹ 30 ستمبر سے بند ہونے کی افواہ ہے،
5 ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔