محکمہ زراعت آزاد کشمیر کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ریاست بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ سیکرٹری زراعت امتیاز احمد کی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر میں محکمہ کے تمام دفاتر میں پھلدار پودہ جات لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
تمام مرکزی دفاتر، ضلعی ہیڈ کوارٹر،تحصیل اور سرکل دفاتر کے علاوہ ریسرچ فارمز اور نرسریز میں بھی پھلدارپودے لگائے گئے۔ اس موقع پر لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کے لیے آگاہی بھی دی گئی۔ شجرکاری کا مقصد لوگوں میں پھلدار پودہ جات کی افادیت کو اُجاگر کرنا اور انہیں شجرکاری کی جانب راغب کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلانا تھا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور شجر پروری کے ذریعہ ہی ہم ریاست کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے منفی اثرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ پھلوں کی پیداوار میں بھی خود کفیل بنا سکتے ہیں۔ لوگوں کو شجرکاری کی جانب راغب کرنے کے لیے سموار میٹنگز میں بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سلسلہ میں گزشتہ سیزن میں بھی محکمہ کے زیر کار ترقیاتی منصوبہ جات کے تحت ریاست بھر میں زمینداران کو 7لاکھ سے زائد پھلدار پودہ جات کی دیکھ بھال اور شاختراشی کے حوالہ سے تربیت فراہم کی گئی تاکہ نہ صرف شجرکاری بلکہ شجر پروری کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا جا سکے۔
Plantation campaign started in Azad Kashmir،جشن آزادی کے موقع پر آزادکشمیر میں شجر کاری مہم کا آغاز
