اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان

پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ 7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی سال کا آغاز 8 جولائی اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا۔

چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

دوسری جانب یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند 6 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی کو ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481