اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور ، ڈکیتوں نے 8 لاکھ مالیت کے چار بکرے چھین لیے

4

لاہور ، ڈکیتوں نے 8 لاکھ مالیت کے چار بکرے چھین لیے
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے مغل پورہ کی حدود میں قائم پیٹرول پمپ پر مسلح افراد نے ملازمین کو یرغمال بنا کر چار بکرے چھین لیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید قربان کی آمد بکرے چھیننے کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، ایک اور واردات میں ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کی اور چار قیمتی بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعہ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار ملزمان پیٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کررہے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ پیٹرول پمپ مالک طاہر کی مدعیت میں تھانہ مغل پورہ میں درج کرلیا گیا ہے، مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چوکیداروں کو سپرے سے بے ہوش کیا اور دیگر عملے کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے مالیت کے چار بکرے اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے اسلحے کے زور پر شہری سے بکرا چھیننے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار بھی کیا تھا جس نے پانچ وارداتوں کا انکشاف کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481