اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں قیامت خیز گرمی سے 19 افراد ہلاک

بھارت میں قیامت خیز گرمی سے 19 افراد ہلاک

بھارت میں قیامت خیز گرمی سے 19 افراد ہلاک

بھارت میں قیامت خیز گرمی، ہیٹ سٹروک کے باعث 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی دارالحکومت اور ریاستوں جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے

نئی دہلی میں گزشتہ روز 52.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا گرم ترین دن تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری سطح پر گرمی کے باعث 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے

مہاراشٹر کے علاوہ بھارت کی مشرقی ریاستوں بہار، جھار کھنڈ اور اوڈیشہ میں بھی گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک سے بالترتیب 5، 3 اور 10 افراد ہلاک ہو گئے

جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

اسی طرح بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص کی ہسپتال میں موت واقع ہوگئی، موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن بتائی گئی، نئی دہلی میں گرمی سے یہ پہلی موت ہے۔

بھارت کی مشرقی ریاستوں میں موجودہ گرمی کی لہر دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر ہیٹ ویو کا اعلان کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481