اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گورنر كنڈی اور وزیر اعلیٰ گنڈاپور میں جنگ شدت اختیار کر گئی

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

گورنر فیصل کریم كنڈی اور وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈاپور میں جنگ شدت اختیار کر گئی،وزیراعلی نے اسلام آباد کےخیبر پختون ہاؤس میں گورنر کے داخلے پر پابندی عائد کر دی.

اس حوالے سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان لفظی جنگ کا معاملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے  جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئےکے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی انیکسی کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون کے داخلے سےمنع کر دیا گیا ، کےپی ہاؤس میں گورنرانیکسی بندکرنےکا فیصلہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر فیصل کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس آ کر کھانا کھائیں ہم صوبے کا مقدمہ مل کر لڑیں گے، آپ گورنر راج کا خواب نہ دیکھیں۔ فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دروازے ہر کسی کیلیے کھلے ہیں میں ان کو دعوت دیتا ہوں، اگر وہ مجھے بلاتے ہیں تو صوبے کی ترقی کیلیے میں جاؤں گا، ان کو بتا دوں کہ ہم ساسی لوگ ہیں کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔

 

The war intensified between Governor Kundi and Chief Minister، گورنر كنڈی اور وزیر اعلیٰ گنڈاپور میں جنگ شدید


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481