Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیب نےگندم سبسڈی- رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کر دی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

نیب نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی، نیب 2016 سے 2018تک رمضان پیکیج میں کرپشن کی انکوائری کررہا تھا۔

اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹوبورڈنےکرپشن سے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دے، جن میں گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے تحقیقات بند کرنے کےفیصلےسےمتعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا اور معاملےکی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش کردی۔

نیب تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوری چوری کامعاملہ بھی زیرتفتیش رہا جبکہ رمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک افسران اورکئی سیاستدانوں کےنام سامنے آئے تھے۔ قومی احتساب بیورو 2016 سے 2018تک رمضان پیکیج میں کرپشن کی انکوائری کررہا تھا، انکوائری میں محکمہ خوراک کے افسران کوسنگین الزامات کا سامنا رہا ہے اور محکمانہ انکوائری میں کئی افسران معطل بھی ہوئے تھے۔

NAB closed investigation of wheat subsidy-Ramadan package case,گندم سبسڈی- رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481