اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز نے پنجاب میں تین میگا ہیلتھ پراجیکٹس کا آغاز کر دیا

GMpJkyAWUAAA0tM

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعہ کے روز شاہی قلعہ عالمگیری دروازے پر کلینک آن ویل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے کلینک آن ویل میں ادویات،طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلینک آن ویل الٹرا ساؤنڈ وین کا بھی معائنہ کیا، دیہات کی خواتین کیلئے رورل ایمبولینس کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دیہات کیلئے مزید 100 رورل ایمبولینس سروس (1034)کے سپرد کیں۔

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلینک آن ویل وین پر سوار ہوکر مختصر سفر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رورل ایمبولینس کی علامتی چابی محکمہ صحت حکام کے سپرد کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے”ہر مرکز صحت پر ڈاکٹر“ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن ویلز قائم کئے گئے ہیں۔ کلینک آن ویلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا۔ مفت ادویات اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ کلینک آن ویل سمیت عوامی فلاح کے ہرپراجیکٹ کی کا میابی کے لئے دعا کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہشکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے صحت کے شعبے میں ایک اور ہدف پورا کرنے میں کامیابی عطا فرمائی۔ دونوں ہیلتھ منسٹرز اور سیکرٹری اور ان کی ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دیتی ہوں۔ پچھلے پانچ سالوں میں شہباز شریف اور نواز شریف نے جو سیدھے کام کیے تھے ان کو الٹا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی فلاحی منصوبہ شروع کرتی ہوں تو سب سے زیادہ خوش نواز شریف ہوتے ہیں۔

 

نواز شریف کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ میری محنت پوری ہو گئی۔ فری میڈیسن ڈیلیور کرنے گئی تو مریضوں کے چہرے پر اطمینان اور خوشی بیان نہیں کر سکتی۔ مجھے خوشی ہے کہ صحت کی سہولت عوام کی دہلیز تک لے کر جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ صرف ایک گاڑی نہیں بلکہ پورا کلینک ہے جس کو عوام کی دہلیز پر کھڑا کریں گے۔کلینک آن ویلز پروگرام اس لیے شروع کیا تاکہ چھوٹی موٹی بیماریوں کے لیے غریب کو ہسپتال نہ جانا پڑے۔ لوگ اپنے بچوں کے لیے روٹی کمانے میں اس قدر مصروف ہوتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔ شہباز شریف کو کلینک آن ویلز پروگرام شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ شہباز شریف،آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی آپ کی بیٹی نے اس پروگرام میں 200 کلینک آن ویلز کا اضافہ کیا ہے۔

 

کلینک آن ویل میں ایک ڈاکٹر،ایک ایل ایچ وی اور ایک ڈسپنسر ہوگا۔ کلینک آن ویلز میں میڈیکل ٹیسٹ،فری ادویات اور سکریننگ کی سہولت موجود ہوگی۔ کلینک آن ویلز میں ویکسی نیشن اورزچہ بچہ کے علاج کی سہولیات،ملیریا، شوگر اور بچوں کے علاج کی سہولت موجود ہوگی۔کلینک آن ویلز شہروں کے ارد گرد ان علاقوں میں موجود ہوں گے جہاں صحت کی سہولیات میسر نہیں اور لوگوں کو دور جانا پڑتا ہے۔ ہفتے میں چھ دن صبح نو سے تین بجے تک کلینک آن ویلز لوگوں کی دہلیز پر جا کر علاج مہیا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 40 لاکھ افراد کلینک آن ویلز سے طبی سہولیات حاصل کریں گے۔عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں دو سے تین ہزار مریضوں کا روزانہ فری علاج ہوتا ہے۔ میں فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہوں اور فون کر کے مریضوں سے فیڈ بیک لیتی ہوں۔ آج اتنے دنوں بعد بھی فیلڈ ہسپتال کی ایک شکایت موصول نہیں ہوئی، سیکرٹری علی جان کو شاباش دیتی ہوں۔

 

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایمبولینس سروس میں 100ایمبولینسز کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایمبولنسز حاملہ خواتین کو لانے اور لے جانے کے لیے فری سروس مہیا کریں گی۔ پہلے 500 سے زائد ایمبولنسز یہ کام کر رہی ہیں، مزید100 ایمبولنسز کا اضافہ کیا ہے۔ ایمبولنسز حاملہ خواتین کو گھروں سے لے کر ہسپتال جائیں گی اور اس کے بعد واپس ہسپتال سے گھر چھوڑیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں، بی ایچ یوز اور ار ایچ سیز میں ڈاکٹروں کی موجودگی کے لیے ایک جامع پروگرام لا رہے ہیں۔ پنجاب میں سرکاری سطح پر ایک بھی ہیلتھ فیسلٹی ایسی نہیں ہوگی جہاں ڈاکٹر موجودنہ ہو۔نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی لا رہے ہیں جس کے تحت ہر ضلعے کے مقامی ڈاکٹر کو ہسپتالوں میں جاب کے لیے ترجیح دیں گے۔ پنجاب حکومت کے صحت مراکز میں 500 کنسلٹنٹس کو ہائر کر رہے ہیں۔

گاڑیوں اور کنٹینرز کو صرف احتجاج کے لیے نہیں بلکہ علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جناح ہاسپٹل میں بچے کے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ پر ڈاکٹرز کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دل کے امراض کے علاج کی سہولیات، بچوں کے علاج کی سہولیات میسر ہوں۔ پہلے فیز میں پنجاب کے آٹھ اضلا ع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی کی فیسلٹیز بنا رہے ہیں۔دل کے مریضوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسپورٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔میری کوشش ہے کہ پنجاب میں فری انسولین کا پروگرام بھی لانچ کریں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ خواہش ہے کہ آپ کی دہلیز پر خدمت کے پروگرام میں روز اضافہ کروں۔عوام ہماری محنت اور کوشش میں کمی نہیں پائیں گے۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزراپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق،بلال یسین، ارکان اسمبلی عون چوہدری،ثانیہ عاشق،غزالی بٹ، سیکرٹریز سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر حکام موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481