Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیرافضل مروت حالات سے مایوس۔ پی ٹی ائی کو مردہ گھوڑا قرار دے دیا

بانی پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار

چند روز پہلے تک پارٹی چیئرمین کی دوڑ میں شریک رہنے والے پی ٹی ائی رہنما شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پھٹ پڑے اور پی ٹی آئی کو مردہ گھوڑا قرار دے دیا۔
بدھ کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی آزادی کے جس ایجنڈے پر میں نکلا تھا ،وہ ایجنڈا اج ختم ہو گیا ۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنا اپنے بیانات دے دیں پھر میں ان کا کچا چٹھا کھولوں گا، ان لوگوں کی وجہ سے جماعت ایک مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا لیکن عمران خان کے کہنے پر حصہ لیا۔ مگر کچھ لوگوں نے ہر معاملے میں عمران خان کو گمراہ کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ میں آج سے ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرا بھائی کے پی کابینہ کا رکن تھا جسے اچانک ہٹا دیا گیا اگر نہیں رکھنا تھا تو بتا دیتے وہ استعفی دے دیتا۔
شیر افضل مروت نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے دینے کا ذمہ دار پارٹی کے سینیئر رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کو قرار دیا اور کہا کہ میرے اپنے لوگ میری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب اس ریس سے باہر سمجھا جائے۔ مجھے کوئی چیئرمین نہ بنائے۔ پارٹی تو مردہ گھوڑا بن چکی ہے میں اب اپنی ذات کی بے توقیری برداشت نہیں کروں گا۔

Shirafazl Marwat disappointed.Called PTI a dead horse, مروت حالات سے مایوس۔ پی ٹی ائی کو مردہ گھوڑا قرار دیدیا 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481