اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارو مل کی کتاب تھر کی لوک دانائی

Picsart 24 05 06 17 53 04 523

بھارو مل کی کتاب تھر کی لوک دانائی

شاہد حنائی

تھر میں مقیم بھارومل امرانی نے خطۂ تھر اور تھریوں سے محبت کی منفرد مثال قائم کی ہے۔ انھوں نے تھر کی دھرتی، ثقافت، ادب، صحافت، موسیقی، ماحولیات اور سماجی مسائل کا نہ صرف مطالعہ، مشاہدہ کیا ہے بلکہ ممکنہ حد تک حصّہ داری کرتے ہوئے بہتری کے لیے اپنا کردار بھی ادا کیا۔

انھوں نے تھر کے حوالے سے مسلسل قلمی اور عملی جدوجہد کی ہے۔ اس سلسلے میں ان کی متعدد کتابیں چھپ چکی ہیں۔ "تھر جی لوک ڈاھپ” بھی اسی سلسلے کی کاوش ہے۔ یہ کتاب تھر کی لوک دانائی سےتعلق رکھتی ہے۔

یہ کتاب گیارہ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب لوک دانائی اور اس کی تھر میں اہمیت کے عنوان سے ہے۔ دیگر ابواب میں تھر کی قدرتی آفات، مال مویشیوں، اشجار کے امراض اور کاشت کاری، دست کاری، کھوج کاری، اعضا کی جوڑ بندی، امراض کا علاج معالجہ، لوک محافل میں ہونے والی گپ شپ جیسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

 

آخری باب میں تھر کے لوک دانا افراد کے شخصی خاکے شامل ہیں۔ ضروری مقامات پر شخصیات، کتب، سنن اور مقامات کے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔ ان حوالوں سے کتاب کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ یہ کتاب ایک طرح سے دیہی تھر کی تاریخ بھی بیان کرتی ہے۔ بھارو مل نے مورخ کے طور پر درست سمت میں صحت مند کام کیا ہے۔

بنیادی طور پر ایسی کتب سول سوسائٹی کی معاشرتی و سماجی اقدار کا دستاویزی ریکارڈ ہوتی ہیں۔ ایسی کتب آنے والے وقت میں مستند حوالے قرار پاتی ہیں۔
بھارو مل نے مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ اس قدر تفصیلی اور جامع کام کیا ہے کہ اب ان کی حیثیت اتھارٹی کی ہو گئی ہے۔

بھارومل امرانی نے تھر کی محبت میں نیک نیتی کے ساتھ جو مسلسل علمی، عملی اور قلمی مشقت کی ہے، اس پر تھریوں کو بھارو مل کی قدر کرنی چاہیے۔
میں یہ کتاب عنایت کرنے پر بھارومل امرانی صاحب کا شُکر گُزار ہوں۔۔۔ بے حد شُکر گُزار۔

میرے ذاتی کُتب خانے میں محفوظ یہ کتاب دِل چسپی رکھنے والے قارئین، مقالہ نگاروں کے لیے دست یاب رہے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481