اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

’ میرے صبر کو نہ آزمائیں‘: شاہین آفریدی کی انسٹاگرام سٹوری نے ہلچل مچادی

میرے صبر کو نہ آزمائیں‘: شاہین آفریدی کی انسٹاگرام سٹوری نے ہلچل مچادی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد غصے میں نظر آتے ہیں اور اب انکی انسٹاگرام اسٹوری نے کرکٹ کی دنیا میں نئی ہلچل مچادی۔

شاہین کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں درج ہے کہ ’مجھے کبھی بھی ایسی پوزیشن میں نہ ڈالیں جہاں میں آپ کو یہ دکھاؤں کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے صبر کو نہ آزمائیں کیونکہ میں سب سے مہربان اور پیارا انسان ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ گیا تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ میں یہ کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ شاہین کو گزشتہ برس بابراعظم کے تمام فارمیٹس میں کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی اور حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 29 مارچ کو بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481