اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور کا ملتان کو 147 رنز کا ہدف

پشاور کا ملتان کو 147 رنز کا ہدف

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

 

دیگر کھلاڑیوں میں ٹام کوہلر کیڈمور 24، محمد حارث 24، رومین پاول 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پال والٹر اور لیوک ووڈ 14، 14 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ رہے۔

 

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور کرس جورڈن نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ ڈیوڈ ویلے، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

ایونٹ کے لیگ میچز میں ملتان سلطانز نے ٹاپ کیا جبکہ پشاور زلمی کی دوسری پوزیشن رہی۔

 

واضح رہے کہ لیگ کے دونوں میچز میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

 

کوالیفائر جیتنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلی جائے گی، جبکہ اس میچ میں ہارنے والی ٹیم فائنل تک رسائی کےلیے ایلیمنیٹر 2 میں ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

 

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللّٰہ خان، رومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔

 

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد علی شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481