اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام کیلئے خوشخبری،رمضان کی آمد پر 10ہزار روپے کیش ملیں گے

عوام کیلئے خوشخبری،رمضان کی آمد پر 10ہزار روپے کیش ملیں گے

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان کی آمد پر 9 لاکھ مستحق افراد کو 10 ہزار کیش دینے کا اعلان کردیا۔

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلف لینےکے بعد پہلا کام عوام کو ریلیف دیناہے، رمضان کی آمدپرصوبےکے 9 لاکھ مستحق افراد کو 10ہزارکیش دیئے جائیں گے،علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شفافیت برقرار رکھنے کیلئےاحساس پروگرام سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا مقصود ہے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لائیں گے، کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئےماہرین کی خدمات حاصل کریں گے ساتھ کرپشن کرنے والوں اور ذرائع کو روکیں گے، تمام سرکاری ملازمین کو اعتماد میں لیکر خدمات کریں گے، پہلے ایک ماہ کی پالیسیوں سے عوام کو بہترین حکمرانی کی تصویر پیش کرینگے، کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کی مدد ضروری ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں منشیات و جرائم کی بیخ کنی کریں گے، پالیسی زیر غور ہے، سب کو لیکر چلیں گے عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے،عوام کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481