اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سادہ اکثریت ملتی ہے تو وزیر اعظم نواز، ورنہ فیصلہ مشاورت سے ہوگا: شہباز شریف

If a simple majority is obtained then PM Nawaz otherwise the decision will be made through consultation Shahbaz Sharif

مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہمیں سادہ اکثریت ملتی ہے تو ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار نواز ہوں گے، اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کل عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کونسی پارٹی ملک میں حکومت بنائے گی، ہمیں بڑے فیصلے کرنا ہوں گے، ایسے اثاثوں کو بیچنا چاہئے جو نقصان کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے، ہم نے ڈھائی لاکھ ٹیچر اپنے دور میں بھرتی کیے تھے اور وہ سب میرٹ پر بھرتی کیے، ہم نے ان ٹیچرز کیلئے مناسب ٹریننگ کا بھی آغاز کیا تھا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیں مل کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں بھی کام کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میٹنگ میں تین خواتین موجود تھیں، پنجاب میں ہزاروں خواتین کیلئے ووکیشن سینٹر قائم کیے، خواتین کا پہلا سینٹر ملتان میں مسلم لیگ ن نے قائم کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481