اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مچھ اور کولپور میں آپریشن کلین اَپ مکمل، 24 دہشت گرد ہلاک

مچھ اور کولپور میں آپریشن کلین اَپ مکمل، 24 دہشت گرد ہلاک

مچھ اور کولپور میں آپریشن کلین اَپ مکمل، 24 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان کے شہروں مچھ اور کولپور میں حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا،

دو طرفہ لڑائی میں 24 دہشت گرد مارے گئے، چار سیکیورٹی اہل کار اور دو شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا،

سیکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا،

 

ان دہشت گردوں کو اس کے بعد آنے والے سینی ٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا تھا

 

اور آپریشن کلین اَپ علاقے کو کلیئر اور محفوظ بنانے کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائر فائٹ اور سینی ٹائزیشن/کلیئرنس آپریشنز کے دوران،

 

گزشتہ تین دنوں میں، چوبیس دہشت گردوں کو جہنم میں بھیج دیا گیا

 

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

 

، ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان جیسے اہم دہشت گرد شامل ہیں

 

باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق

 

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہل کار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے

 

یہ بھی پڑھیں مچ میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید تفصیلات آگئیں

 

اور دو معصوم شہریوں نے شہادت کو گلے لگا لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی

 

کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نےمزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی

 

بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481