اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین طالبان سفیر کی اسناد قبول کرنے والا پہلا ملک بن گیا

چین طالبان سفیر کی اسناد قبول کرنے والا پہلا ملک بن گیا

 

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طالبان کے زیر انتظام افغانستان کے ایلچی کی اسناد کو قبول کر لیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو ایک سرکاری تقریب کے دوران افغان سفیر مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) کی

 

سفارتی اسناد وصول کیں جس کے بعد چین طالبان کے سفیر کو افغانستان کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

 

 

مولوی اسد اللہ بلال کریمی 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں افغانستان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔

 

یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے نومبر 2023 کے اواخر میں چین پہنچے تھے

 

جہاں انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز سربراہ ہانگ لی کے حوالے کی تھیں۔

 

اس ملاقات میں ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کیا تھا اور اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔

 

قبل ازیں ستمبر 2023 میں طالبان نے ژاؤ شینگ کو کابل میں چینی سفیر کی حیثیت سے خوش آمدید کہا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481