اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوازشریف جس طرح اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اختلاف ہے،شاہد خاقان عباسی

نوازشریف جس طرح اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اختلاف ہے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے،نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100کے بجائے 30 سیٹوں پر آ جائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں،اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے،نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100کے بجائے 30 سیٹوں پر آ جائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں،اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی،میں وزیر اعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی،پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ ن ڈکیتی کرکے اقتدار میں رہی ہے،مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا سیاست نہیں چھوڑی،بانی پی ٹی آئی کی ناکامی کے پیچھے چوری کا الیکشن ہے،بانی پی ٹی آئی کی حالت چوری کے الیکشن کی وجہ سے ہے،پاکستانی تاریخ میں صرف چار لیڈر آئے ہیں ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو، بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف شامل ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے کہنے پرعوام ووٹ ڈالتی ہے،نیب کے خاتمے کےلئے شہبازشریف کو کئی بار کہا کیونکہ نیب سیاستدانوں کو ذلیل و خوار کررہا ہے،میں نیب کا سب سے پہلا گاہک ہوں،مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا اللہ کرے دوستی قائم رہے،مسلم لیگ ن سے دوری کی وجہ مریم نوازنہیں ہیں،مفتاح اسماعیل کو استعفی نہ دینے کا مشورہ دیا تھا کہاتھا ڈٹے رہیں،مسلم لیگ ن کو مفتاح اسماعیل کو اس طرح ذلیل کرکے استعفی نہیں لینا چاہئے تھا۔نئی نسل کے ساتھ چلنا یا نہ چلنے کا فیصلہ ہمارے پاس ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481