اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن کے حکم پر آئی جی- ڈپٹی کمشنر اسلام آبادفارغ

ig islamabad dc ecp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں  آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو ہٹا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے  دونوں اعلٰ افسران  کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات پر انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم  واضح احکامات کے باوجود عہدوں سے نہ ہٹائے جانے پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو طلب کر رکھا تھا۔

اب اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے سیکرٹری خرم آغا کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کیلئے پینل آف آفیسرز تجویز کیا جائے۔

دوسری طرف نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو بھی مشیر کےعہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی ہے اور صدر نے اس سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔

 IG-Deputy Commissioner Islamabad removed on ECP orders,الیکشن کمیشن کے حکم پر آئی جی- ڈپٹی کمشنر اسلام آبادفارغ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481