kohsar adart

بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول بھی کرلئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کیلئے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے گئے،پیپلزپارٹی لاہور کاکہناہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائے گی
این اے 128 کے ساتھ پی پی 170 سے حافظ غلام محی الدین اور پی پی 169 سے میاں مصباح الرحمن نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے این اے 128 سے خواجہ احمد حسان اور حافظ نعمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More