
دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللّٰہ خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اسامہ میر، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں،
امید ہے یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں،
وہ 2 ہفتے کے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے
جبکہ محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔