
شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے آج پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی،
شیر افضل مروت کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد روانہ#SherAfzalMarwat pic.twitter.com/mkBArZgJPu
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) December 18, 2023
جس میں انہوں نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے
بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو 14 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے 3 ایم پی او کے
تحت گرفتار کرکے کچھ دیر تھانہ مزنگ رکھنے کے بعد کوٹ لکھپت جیت منتقل کیا گیا تھا۔