ملک کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟

 

اسلام آباد: ملک کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

جس میں مرد وٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے

جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 406 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار623 ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شیر افضل مروت رہا

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 55 ہزار 783 ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کے کئی روپوش رہنما سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس میں

ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔

یہ بھی پڑھیں  25 مئی لانگ مارچ، عمران خان اور اسد عمر بری

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس میں

مرد ووٹرز 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہیں۔

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس میں مرد ووٹر ایک

کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔

ملک کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟
ملک کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟
ایک تبصرہ چھوڑ دو