kohsar adart

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان عبوری ضمانت خارج کردی جبکہ قومی احتساب بیورو نے ان کی گرفتاری ڈال دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔
جج محمد بشیر نے عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں  سائفر کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے: علیمہ خان

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، ریمانڈ کے باوجود سابق وزیراعظم جیل میں ہی رہیں گے اور ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔

نیب نے ضمانت خارج ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا کل توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ رات 8 بجے عبوری ضمانت خارج کرنا

عجب تماشہ ہے تاہم ریمانڈ کے باوجود عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے

تاہم نیب ان سے تفتیش یہیں کرسکے گی۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان عبوری ضمانت پر تھے۔

دریں اثناء القادر یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم

کی درخواست ضمانت سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More