
ایبٹ اباد میں گیس نے ماں اور چار بچوں کی جان لے لی
ایبٹ آباد:گیس لیکج سے ایک ہی خاندان کے 4بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر میں گیس لیکج سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھنڈ کے باعث گھر میں موجود والدین اپنے 4 کے ہمراہ گیس چولہا جلا کر سو گئے
لیکن کچھ دیر بعد آگ بھج جانے سے گیس لیک ہونا شروع ہو گئی
اور دم گھٹنے سے 4 بچوں اور ماں کی موت واقع ہو گئی جبکہ باپ کی حالت تشویشناک ہے
،لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جبکہ بیہوش شخص کو ایوب میڈیکل کمپلیکس (اے ایم سی )منتقل کیا جا رہا ہے۔