top header add
kohsar adart

جونیئر ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کی کوارٹر فائنل میں انٹری

ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے میچ ڈرا کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کی کوارٹر فائنل میں انٹری
جونیئر ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کی کوارٹر فائنل میں انٹری

ایونٹ کا اہم و سنسنی خیز میچ جو کہ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین کھیلا گیا،مذکورہ میچ 1-1 گول سے برابر رہا،

پاکستان کی جانب سے 42ویں منٹ مین پینلٹی کارنر کے ذریعے ارباز احمد نے گول سکور کیا

جبکہ بیلجیئم کی جانب سے میچ کے تیسرے منٹ میں جیک نے گول سکور کیا،

اس طرح پاکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،

پاکستان کوارٹر فائنل میچ 12 دسمبر کو سپین کے خلاف کھیلے گا۔

اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی ، انٹرنیشنل محمد علی ، انٹرنیشنل محمد آصف خان جبکہ فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More