اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں ،سراج الحق

عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں۔

عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں ،سراج الحق

عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں ،سراج الحق

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ چوکیدار سے لے کر صدر پاکستان تک سب کا اتفاق ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، حالات اس لیے خراب ہیں کیونکہ ملک میں انصاف نہیں۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 5دہشتگرد جہنم واصل

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ چکی ہے، 10 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، 5 دریاؤں کے باوجود ہر پانچواں پاکستانی گندا پانی پیتا ہے، ہزاروں لوگ یرقان کی بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں، ہسپتالوں میں غریب کیلئے مناسب علاج کی سہولیات نہیں، غریب کے بچے کیلئے کوالٹی کی تعلیم میسر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ کی جائیداد نیلامی کا عمل شروع

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ حالات کس نے خراب کیے ہیں؟، اگر یہ حالات ہماری وجہ سے خراب ہیں تو قوم سراج الحق کا احتساب کرے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جرنیلوں نے اس ملک پر حکومت کی، اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا، ہر بچہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا مقروض ہے، ملک جنات کی وجہ سے برباد نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں مجھےجیل میں ڈالنے والے آج خود کدھر ہیں؟ نواز شریف

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 76 سالوں میں پیپلزپارٹی نے 4 اور ن لیگ نے بار بارحکومت کی، 35 سال جرنیلوں نے حکومت کی ہے، ایک بار پی ٹی آئی نے حکومت کی ہے، جنہوں نے اپنی جائیدادوں، شوگر ملوں میں اضافہ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481